تاریخ شائع کریں2019 6 September گھنٹہ 19:34
خبر کا کوڈ : 436473

پاکستان کشمیر کو کبھی بھی حالات کے رحم وکرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیرتکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیرتکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے اورپاکستان کشمیرکوکبھی بھی حالات کے رحم وکرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا
پاکستان کشمیر کو کبھی بھی حالات کے رحم وکرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیرتکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے اورپاکستان کشمیرکوکبھی بھی حالات کے رحم وکرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیرتکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے اور پاکستان کشمیر کو کبھی بھی حالات کے رحم وکرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمرجاوید باجوہ نے جی ایچ کیومیں یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر بقاء پاکستان کا سفر ہمارے شہدا کی قربانیوں سے سجا ہوا ہے، پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں نے لبیک کہا، جب تک ہمارے پاس ایسے والدین موجود ہیں جو وطن پر جان قربان کرنے والے سپوت پیدا کرتے ہیں تب تک پاکستان کو کوئی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ  نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کشمیرکوکبھی بھی حالات کے رحم و کرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا جب کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کا امتحان ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی تنظیموں کیلیے لمحہء فکریہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgu39twak9wt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ