تاریخ شائع کریں۱۵ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۸:۰۶
خبر کا کوڈ : 436461

ایران کے تیسرے اقدام ایٹمی معاہدے پر یورپی ممالک کی وعدہ خلافی کا جواب ہے

حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا
تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے تیسرے اقدام کو ایٹمی معاہدے کے حوالے سے یورپی ملکوں کی وعدہ خلافی کا جواب قرار دیا ہے
ایران کے تیسرے اقدام ایٹمی معاہدے پر یورپی ممالک کی وعدہ خلافی کا جواب ہے
تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے تیسرے اقدام کو ایٹمی معاہدے کے حوالے سے یورپی ملکوں کی وعدہ خلافی کا جواب قرار دیا ہے۔
حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے خطبوں میں یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ ایٹمی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدے پورے کریں۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ یورپی ملکوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں ایران ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔اس موقع پر نمازیوں نے نعرے لگا کر ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دنیا میں امریکی بالادستی کا خاتمہ ہورہا ہے اور مغربی ایشیا میں اس کی پے در پے ناکامیاں واشنگٹن کے زوال کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سیاسی، اقتصادی، اجتماعی اور ثقافتی طاقت ختم ہوگئی ہے اور دنیا اب مابعد امریکہ دور کی جانب رواں دواں ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس