تاریخ شائع کریں2019 4 September گھنٹہ 17:37
خبر کا کوڈ : 436362

کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں

او آئی سی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہیومن رائٹس کمیشن نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں کرفیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے
کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں
او آئی سی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہیومن رائٹس کمیشن نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں کرفیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔
او آئی سی نے کہا کہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کیا جا رہا ہے اورکشمیر کی سیاسی قیادت کو بھی غیرقانونی طریقے سے قید کر رکھاگیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی او آئی سی نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان عالمی سطح پر تسلیم شدہ دو طرفہ مسئلہ ہے جس پر ہندوستان یک طرفہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔ او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے اور کرفیو ختم کر کے مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcd990oxyt0ss6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ