تاریخ شائع کریں2019 4 September گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 436360

جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے
جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے انیٹونیو گوترس کا موقف شروع ہی سے واضح ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افراد کو سزا ملنی  چاہیے۔ 
اس سے پہلے اقوام متحدہ  کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی رپورٹر اگنس کلیمرڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ خاشقجی کا قتل غیر قانونی اور عمدی تھا اور سعودی عرب کی شاہی حکومت اس کی ذمہ دار ہے۔ 
جمال خاشقجی  دو اکتوبر دوہزار اٹھارہ کو ترکی کے شہر استنبول کے سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ سعودی حکام نے کئی دن کے پس وپیش اور تردید کے بعد آخر کار اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو قونصل خانے میں قتل کردیا گیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcb00bagrhbffp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ