تاریخ شائع کریں2019 3 September گھنٹہ 18:14
خبر کا کوڈ : 436247

یمن میں جیل پر جارح سعودی اتحاد کا حملہ 2019 کا وحشیان ترین حملہ

وحشیانہ حملے کو دوہزار انیس میں یمن میں کیا گیا اب تک کا سب سے وحشیانہ حملہ قرار دیا ہے
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمن کے صوبہ ذمار میں جنگی قیدیوں کی جیل پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے کو دوہزار انیس میں یمن میں کیا گیا اب تک کا سب سے وحشیانہ حملہ قرار دیا ہے
یمن میں جیل پر جارح سعودی اتحاد کا حملہ  2019 کا وحشیان ترین حملہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمن کے صوبہ ذمار میں جنگی قیدیوں کی جیل پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے کو دوہزار انیس میں یمن میں کیا گیا اب تک کا سب سے وحشیانہ حملہ قرار دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے صوبہ ذمار کے شہر المقصوف کی جیل پر جارح سعودی اتحاد کے حملے میں دسیوں قیدی مارے گئے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مذکورہ جیل پر وحشیانہ حملے کی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے کہا کہ وہ یمن کی جنگ میں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کی روک تھام کی کوشش کریں۔انسانی حقوق کی اس تنظیم نے عالمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کی جیل پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور اس حادثے میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کو تاوان کی ادائیگی کی کوشش کریں۔ عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کے صوبہ ذمار کے شہر المقصوف کی جیل پر سعودی اتحاد کے ہوائی حملے میں ایک سو قیدی مارے گئے ہیں۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس نے بھی اس حملے کو انتہائی ہولناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی جنگ میں انسانی جانوں کا ضیاع اب قابل برداشت نہیں ہے اور یہ لڑائی اب بند ہوجانی چاہئے۔ 
https://taghribnews.com/vdcfjvdjew6dm0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ