QR codeQR code

ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی کوشش کرتے رہیں گے

یورپی ملکوں کے سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا

3 Sep 2019 گھنٹہ 18:07

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی کوششیں بدستور جاری ہیں


یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔
یورپی ملکوں کے سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے نئی راہوں اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیا جارہا ہے۔فیڈریکا موگرینی نے یہ بات ایسے وقت میں کہی جب انہوں نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے اور برسلز ہر اس تجویز کا خیر مقدم کرےگا جس کے ذریعے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھا جاسکے۔
برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے بھی جمعے کے روز فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں ہونے والی ملاقات میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
اسلامی جہموریہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین نے چھے ستمبر تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا تو ایران ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردے گا۔


خبر کا کوڈ: 436245

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436245/ایٹمی-معاہدے-کو-باقی-رکھنے-کی-کوشش-کرتے-رہیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com