تاریخ شائع کریں2019 2 September گھنٹہ 12:55
خبر کا کوڈ : 436082

سعودی عرب کا جیل پر وحشیانہ حملہ بربریت ہے

یمن کی ایک جیل پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں درجنوں قیدی شہید و زخمی ہوئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی  نے یمن کے علاقہ ذمار میں واقع جیل پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی مذمت
سعودی عرب کا جیل پر وحشیانہ حملہ بربریت ہے
یمن کی ایک جیل پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں درجنوں قیدی شہید و زخمی ہوئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی  نے یمن کے علاقہ ذمار میں واقع جیل پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جیل پر وحشیانہ حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو شہید کردیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے نہتے قیدیوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
سید عباس موسوی نے کہا کہ ذمار جیل پر سعودی عرب کا وحشیانہ حملہ سعودی عرب کے مجرمانہ اقدام کا نیا باب ہے۔ واضح رہے کہ ذمار جیل پر سعودی عرب کی بمباری میں 40 سے زائد قیدی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ۔
https://taghribnews.com/vdcc4eq0i2bq1x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ