تاریخ شائع کریں۱۱ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۲:۴۸
خبر کا کوڈ : 436080

صہیونی فوج کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جوب دیں گے

اسلامی مزاحمت نے ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کا عہد اور عزم کررکھا ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے حزب اللہ کی دفاعی طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کا عہد اور عزم کررکھا ہے
صہیونی فوج کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جوب دیں گے
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے حزب اللہ کی دفاعی طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کا عہد اور عزم کررکھا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی دفاعی طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کا عہد اور عزم کررکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محرم الحرام کی دوسری شب میں حزب اللہ کے نائب سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکنے کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اسلامی مزاحمت اسرائیل کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ  کا اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط  اور محفوظ بنانے کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اسرائیل نے شام میں جنگی قواعد کو بدلنے کی کوششش کی جو ناکام بنادی گئی اور مستقبل میں بھی اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنادیا جائےگا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس