تاریخ شائع کریں2019 1 September گھنٹہ 14:46
خبر کا کوڈ : 435978

افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ، 53 ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے مابین جھڑپوں اور دھماکے میں 53افراد ہلاک ہوئے ہیں
طالبان کے قندوز پر حملے کے بعد سرکاری فورسز سے ان کی شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، حملے کے ساتھ ہی شہر کی بجلی معطل ہو گئی
افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ، 53  ہلاک
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے مابین جھڑپوں اور دھماکے میں 53افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ایک بجے طالبان نے شہر پر کئی سمتوں سے چڑھائی کی تھی، طالبان کے قندوز پر حملے کے بعد سرکاری فورسز سے ان کی شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، حملے کے ساتھ ہی شہر کی بجلی معطل ہو گئی اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے، جب کہ ٹیلی فونز اور رابطے کے دیگر ذرائع بھی معطل ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق قندوز میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 18 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، دھماکے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ خودکش حملہ تھا جو ہم نے کیا اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے شہری علاقوں میں پناہ لینا شروع کر دی ہے اور کچھ شدت پسند ایک سرکاری اسپتال میں بھی داخل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف فضائی کارروائی ممکن نہیں تاہم فورسز کی محدود فضائی کارروائی اور زمینی لڑائی میں 35 طالبان مارے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcfetdjcw6dm1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ