تاریخ شائع کریں2019 1 September گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 435974

نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا ہے
پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا ہے کہ بھارتیو زير اعظم نریندر مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے
پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا ہے کہ بھارتیو زير اعظم نریندر مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا ہے کہ بھارتیو زير اعظم نریندر مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کشمیر میں بڑے انسانی المیے کو جنم دے رہی ہے، زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا ہے، ظالم کا ہاتھ روکنے اور مظلوموں کی مدد کیلئے اقوامِ ِعالم کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی تاریخی غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ، کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے،پیلٹ گنز، کرفیو اور لاک ڈاؤن بھی بہادر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکتے۔
اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، پاکستان اورکشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کو اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پر منہ کی کھانا پڑے گی۔
https://taghribnews.com/vdcbzsbaarhbf9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ