تاریخ شائع کریں2019 31 August گھنٹہ 13:48
خبر کا کوڈ : 435841

میڈرڈ اوربارسلونا میں عوام کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسپین اور پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں
حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ہفتے میں ایک دن آدھے گھنٹے کے لیے کشمیر سے اظہارِ یکجہتی ضرور کیا جائے گا جس کا آغاز کل جمعہ المبارک کے با برکت دن سے کر دیا گیا
میڈرڈ اوربارسلونا میں عوام کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
اسپین اور پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔
حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ہفتے میں ایک دن آدھے گھنٹے کے لیے کشمیر سے اظہارِ یکجہتی ضرور کیا جائے گا جس کا آغاز کل جمعہ المبارک کے با برکت دن سے کر دیا گیا ۔
اس حوالے سے میڈرڈ اوربارسلونا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی ہسپانوی کمیونٹی نے بھی بھر پور شرکت کی۔ ان ریلیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، احتجاجی ریلیوں میں شامل افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔
ادھر کل پاکستان بھر میں دوپہر 12 بجے پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی۔ سائرن بجائے گئے اور تمام بڑی شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہوگئے، گاڑیاں جہاں تھیں وہیں رک گئیں،  لوگوں نے ریلیاں نکالیں، جلسے جلوس و احتجاجی مظاہرے ہوئے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdceen8ezjh8xvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ