QR codeQR code

افغانستان میں قیام امن کیلیے غیر ملکی افواج کا انخلاء ناگزیر ہے

دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے

31 Aug 2019 گھنٹہ 13:44

دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا قبضہ ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا


دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا قبضہ ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی فوج کے افغانستان میں ہمیشہ موجودہ رہنے کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال سے ہم قربانی اس لیے دیتے آئے ہیں کہ افغانستان سے امریکی اور بین الاقوامی افواج کا قبضہ ختم ہو۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ افغانستان میں اپنی موجودگی کو ہمیشہ برقرار رکھیں گے تاہم تعینات امریکی افواج کی  تعداد کو کم کر کے 8 ہزار تک کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 435839

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/435839/افغانستان-میں-قیام-امن-کیلیے-غیر-ملکی-افواج-کا-انخلاء-ناگزیر-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com