تاریخ شائع کریں2019 31 August گھنٹہ 12:29
خبر کا کوڈ : 435822

صہیونی حکومت کے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

پاکستان کے موقف میں کسی طرح کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا
پاکستان نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی غاصبانہ کارروائیوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے
صہیونی حکومت کے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
پاکستان نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی غاصبانہ کارروائیوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے تعلق پاکستان کے موقف میں کسی طرح کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے بارے میں پاکستان کی پالیسی پوری طرح  واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور وہ کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ پاکستان کا صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی رابطہ نہیں ہے اور اسلام آباد اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ پاکستان میں بعض سیاستدانوں نے پچھلے دنوں یہ تجویز پیش کی تھی اسلام آباد کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر اور پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے بارے میں عرب ملکوں کی خاموشی کا جواب دینے کے لئے تل ابیب سے سفارتی تعلقات قائم کرلے۔ 
https://taghribnews.com/vdcdxk0oxyt0sj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ