QR codeQR code

مسلمانوں کے درمیان وحدت سے مسلمان ایک دوسرے کے منافع میں شریک ہوں گے

اسلام کے ممتاز عالم دین اور معروف شیعہ عارف " علامہ محمد حسین کاشفُ الغطاء " نے فرمایا

28 Aug 2019 گھنٹہ 13:01

علامہ محمد حسین کاشفُ الغطاء " نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کے لیے خاطر خواہ کوششیں کی ہیں اور وہ ہمیشہ ہی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی کے خلاف رہے ہیں اور علامہ کاشف الغطاء فرمایا کرتے تھے


مسلمانوں کے درمیان وحدت سے مسلمان ایک دوسرے کے منافع میں شریک ہوں گے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
اسلام کے ممتاز عالم دین اور معروف شیعہ عارف " علامہ محمد حسین کاشفُ الغطاء " نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کے لیے خاطر خواہ کوششیں کی ہیں اور وہ ہمیشہ ہی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی کے خلاف رہے ہیں اور علامہ کاشف الغطاء فرمایا کرتے تھے " مسلمان اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں جس طرح سگے بھائی آپس میں مل جل کررہتے ہیں اور جس طرح باپ کی میراث آپس میں تقسیم ہوتی ہے ایسی طرح مسلمان وحدت کے مفھوم کو بھی آنے والی نسلوں تک منتقل کریں تاکہ مسلمان کامیاب ہوں اور ترقی کرسکیں۔ کیوں تفرقہ ہمیشہ ہی نقصان پہچاتا ہے۔"


خبر کا کوڈ: 435599

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/435599/مسلمانوں-کے-درمیان-وحدت-سے-مسلمان-ایک-دوسرے-منافع-میں-شریک-ہوں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com