تاریخ شائع کریں2019 28 August گھنٹہ 12:45
خبر کا کوڈ : 435596

پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا

شمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا اکتوبراور نومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں
پاکستان کے وزیر یلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا اکتوبراور نومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔
پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا
پاکستان کے وزیر یلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا اکتوبراور نومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر یلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا اکتوبراور نومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان کے وفاقی وزیرشیخ رشید نے کالج کی یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محلے وقوع، پانی کو ایسے تقسیم کیا گیا ہم مسائل سے نہ نکل سکیں، فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد نے کرنا ہے، عمران خان کی 27 ستمبرکی تقریر اہم ہوگی، ہمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے، اکتوبرنومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا، ہمارے معاشی، سیاسی، دفاعی مسائل ہیں مگرنوجوان کشمیر کے لئے جیتا مرتا ہے، 10 محرم کے بعد پھر آزاد کشمیر جاؤں گا، پہلی بار کہہ رہا ہوں یہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا، فوج نے جو 23 سال سے تیاری کی اب اس کے استعمال کا وقت آگیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت چین ہمارے ساتھ کھڑا ہے، وہ عرب حکمراں جوپٹرول پمپوں پربیٹھے ہیں وہ ہمارے ساتھ نہیں، جو مسلمان روڈز پربیٹھے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ نہرو اور گاندھی کا بھارت مر چکا ہے، آج مذاکرات کاوقت نہیں، پاک بھارت میں دس جنگیں ہوچکیں یا ہوتے رہ گئیں اب یہ آخری جنگ ہوگی، ہم تھکے سیاست دان ہیں آخری 5 اوور کا سیاسی میچ کھیل رہے ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لال حویلی کا سری نگر کے لال چوک سے گہرا تعلق ہے، جہاد کے وقت جو منہ موڑتا ہے، وہ دوزخ میں جائے گا، کیا ایٹمی ٹیکنالوجی کرائے پر دینے کے لئے رکھی ہے، ایٹمی ہتھیار شب برات اور دیوالی پر چلانے کے لئے نہیں رکھے، جنگ ہوئی تو خون کے آخری قطرے آخری گولی تک لڑیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcb9sba0rhbfsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ