تاریخ شائع کریں2019 28 August گھنٹہ 12:29
خبر کا کوڈ : 435593

سعودی جارحیت کے جواب میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری

یمنی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے
یمنی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے، اس حملے میں ایئر پورٹ کی حساس جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سعودی جارحیت کے جواب میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری
یمنی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے، اس حملے میں ایئر پورٹ کی حساس جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کےمطابق یمنی فورسز نے ڈرون " قاصف  2 " کے ذریعہ ملک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔ ملک خالد ایئر پورٹ العسیر میں خمیس مشیط علاقہ میں واقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھی یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر وسیع اور شدید حملہ کیا تھا۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے صماد 3 ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئی فوجی اور حساس ٹھکانوں پر بمباری کی ۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا  انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شہری فوجی مراکزسے دور رہیں ۔
عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کے جوابی اور دفاعی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور سعودی عرب کو دس ممالک کی حمایت کے باوجود تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdci3wa5pt1apw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ