تاریخ شائع کریں2019 28 August گھنٹہ 12:21
خبر کا کوڈ : 435589

صیہونی فوج العیسویہ کے العبید محلے پر حملہ کردیا

غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کو العیسویہ کے العبید محلے پر دھاوا بول دیا
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے العیسویہ کے شہریوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں تقریبا پچاس فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے
صیہونی فوج العیسویہ کے العبید محلے پر حملہ کردیا
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے العیسویہ کے شہریوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں تقریبا پچاس فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے-
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کو العیسویہ کے العبید محلے پر دھاوا بول دیا اور صوتی بم اور ربر  کی گولیاں فائر کیں -
رپورٹ کے مطابق العبید کے فلسطینیوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کا جم کر مقابلہ کیا -
صیہونی فوجیوں نے بعض مطلوب افراد کو تلاش کرنے کے بہانے اس علاقے پر حملہ کیا تھا- درایں اثنا ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین نے لبنان کے بقاع علاقے میں استقامتی محاذ کے ٹھکانوں پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے کی مذمت کی اور علاقے میں جنگ چھیڑنے کی اسرائیلی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا-
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ پٹی میں بیت لاہیا ٹاؤن کے ام النصر دیہات کے قریب استقامتی محاذ کے ٹھکانوں کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا -
https://taghribnews.com/vdcdjk0onyt0sk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ