QR codeQR code

حزب اللہ کا اسرائیل کے حملے کے خلاف رد عمل غیر متوقع ہوگا

حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے اسرائیل کے ہر قسم کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا۔

28 Aug 2019 گھنٹہ 12:06

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے اسرائیل کے ہر قسم کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنے خطاب میں جس طرح بیان کیا ہے حزب اللہ کا اسرائیل کے حملے کے خلاف رد عمل ایسا ہی ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم نےاسرائیلی حملے  کے رد عمل میں حزب اللہ کے جواب کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کا جواب حیران کن ہوگا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ماحول جنگ کا نہیں بلکہ اسرائیلی حملے کے جواب کا ماحول ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے حملے پر لبنانی حکومت کے مؤقف کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ لبنان سکیورٹی کونسل کے رد عمل کا منتظر ہے۔

خبر کا کوڈ: 435584

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/435584/حزب-اللہ-کا-اسرائیل-کے-حملے-خلاف-رد-عمل-غیر-متوقع-ہوگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com