تاریخ شائع کریں2019 27 August گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 435492

مسلمانوں کے درمیان وحدت ہر مسلمان کا درد دل ہونا چاہیے

شیخ محمد ابوزھرہ جنہوں نے مصر میں مسلمانوں کے درمیان وحدت کے فروغ کے لیے کافی جدوجہد کی ہے
تمام مسلمانوں کو وحدت کا احساس اس حد تک ہونا چاہیے کہ ہر مسلمان وحدت کو اپنا دینی فریضہ سمجھ کر انجام دے۔ کیوں کہ وحدت مسلمانوں کی ترقی اور نجات کا سبب ہے
مسلمانوں کے درمیان وحدت ہر مسلمان کا درد دل ہونا چاہیے
مسلمانوں کے درمیان وحدت ہر مسلمان کا درد دل ہونا چاہیے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
الازھر یونیوسٹی کے استاد شیخ محمد ابوزھرہ جنہوں نے مصر میں مسلمانوں کے درمیان وحدت کے فروغ کے لیے کافی جدوجہد کی ہے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ " تمام مسلمانوں کو وحدت کا احساس اس حد تک ہونا چاہیے کہ ہر مسلمان وحدت کو اپنا دینی فریضہ سمجھ کر انجام دے۔ کیوں کہ وحدت مسلمانوں کی ترقی اور نجات کا سبب ہے اور جس قدر مسلمانوں میں اختلاف بڑھے گا اسی قدر مسلمان پستی کا شکار ہوتے چلے جائے گے اور دشمن مسلمانوں پر حاوی ہوتا چلا جائے گا"۔
https://taghribnews.com/vdcgyn9txak9wt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ