QR codeQR code

امت اسلامی کا حقیقی سرمایہ وحدت اور اتحاد ہے

خراسان میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی نمائندہ "خانم عفت شریعتی " نے کہا

27 Aug 2019 گھنٹہ 14:16

آج کے زمانے میں جس قدر مسلمانوں کے درمیان وحدت کی ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ رہی ہو۔


امت اسلامی کا حقیقی سرمایہ وحدت اور اتحاد ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
خراسان میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی نمائندہ "خانم عفت شریعتی " نے تقریب کے خبرنگار سے مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت پر زور ڈالتے ہوئےکہ " مسلمان اپنے درمیان پائے جانے والے اشترکات کی مدد سے امت کے اصلی اہداف تک پہچ سکتے ہیں۔
عفت شریعتی نے ربر انقلاب اسلامی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا آج کے زمانے میں جس قدر مسلمانوں کے درمیان وحدت کی ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ رہی ہو۔


خبر کا کوڈ: 435479

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/435479/امت-اسلامی-کا-حقیقی-سرمایہ-وحدت-اور-اتحاد-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com