تاریخ شائع کریں2019 25 August گھنٹہ 19:36
خبر کا کوڈ : 435263

ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری رہنا چاہیے

جاپان کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے
جاپان کے وزیر اعظم آبہ شینزو نے فرانس میں گروپ سیون کے اجلاس کے موقع پر ایران کے سلسلے میں ٹوکیو کی سفارتی کوششیں جاری رہنے کے عزم پر تاکید کی
ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری رہنا چاہیے
جاپان کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
جاپان کے وزیر اعظم آبہ شینزو نے فرانس میں گروپ سیون کے اجلاس کے موقع پر ایران کے سلسلے میں ٹوکیو کی سفارتی کوششیں جاری رہنے کے عزم پر تاکید کی۔ جاپانی وزیراعظم نےگروپ سیون کے اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہوں سے ملاقات میں جون کے مہینے میں اپنے دورہ ایران اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نیز صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی سے اپنی ملاقات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس ملاقات میں گروپ سیون کے سربراہوں نے تاکید کی کہ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا تاہم ایسا نظر آتا ہے کہ ان سربراہوں نے آبنائے ہرمز میں امریکہ کی تجویز کردہ بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب اخبار جاپان ٹائمز نے خلیج فارس میں امریکہ کے بحری اتحاد میں شامل ہونے کے لئے جاپان کو راضی کرنے کی غرض سے امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کے دورہ ٹوکیو پر ردعمل میں لکھا کہ چونکہ جاپان کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ایک بار پھر ملاقات کرنا چاہتے ہیں اس لئے جاپان نہیں چاہتا کہ امریکہ کے مجوزہ بحری اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کر کے اس ملاقات اور حکومت ایران کے ساتھ اپنے اجلاس کو نقصان پہنچائیں۔ 
https://taghribnews.com/vdccepq012bq1i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ