تاریخ شائع کریں2019 25 August گھنٹہ 14:04
خبر کا کوڈ : 435229

کشمیر میں 90 لاکھ مسلمان بھارت کی قید میں ہیں

بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں
امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کررکھا ہے
کشمیر میں 90 لاکھ مسلمان بھارت کی قید میں ہیں
امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کررکھا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کررکھا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ہمیں سب سے زیادہ تشویش کشمیر میں انسانی بحران پر ہے، جہاں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، مسئلہ کشمیر پر سکیورٹی کونسل میں گئے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے۔ امریکی صدر کو بھی کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، امریکی صدر نے 3 بار کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
https://taghribnews.com/vdcewn8eojh8xwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ