تاریخ شائع کریں2019 25 August گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 435227

سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر بمباری جارحیت اور بربریت کا جواب ہے

یمنی فورسز اور قبائل سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دے رہے ہیں۔
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں  قاصف 2 ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر بمباری کی ہے
سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر بمباری جارحیت اور بربریت کا جواب ہے
یمنی فورسز اور قبائل سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دے رہے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں  قاصف 2 ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر بمباری کی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے قاصف 2 کے ذریعہ ابہا ایئرپورٹ کے حساس  مقامات نیز ایئر پورٹ کے ٹاور کو نشانہ بنایا ہے ۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمنی حکومت اور عوام نے اس جنگ میں  سعودی عرب کو شکست دینے کا عزم کررکھا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں گہرا شگاف پیدا ہوگیا ہے پہلے قطر نے سعودی فوجی اتحاد کو ترک کردیا اور اب متحدہ عرب امارات نے سعودی اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccipq0m2bq1i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ