تاریخ شائع کریں2019 25 August گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 435226

چیئرمین صادق سنجرانی نے یو اے ای کا دورہ منسوخ کردیا

متحدہ عرب امارات کا پہلے سے طے شدہ سرکاری دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے پس منظر میں عرب ملک کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا
چیئرمین صادق سنجرانی نے یو اے ای کا دورہ منسوخ کردیا
پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے پس منظر میں عرب ملک کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیاہے۔
سینیٹ سیکٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کا پہلے سے طے شدہ سرکاری دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ دورہ ہندوستان کے وزیراعظم کے حالیہ دورے کے پس منظر کو دیکھتے ہوئے منسوخ کیا گیا۔
اس بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور مودی حکومت کی جانب سے اس وقت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہے اور وہاں کرفیو نافذ ہے۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے موقع پر یو اے ای کا دورہ پاکستانی قوم اور کشمیری ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کی دل آزاری کا باعث بنے گا، اس لیے چیئرمین سینیٹ نے اپنا اور پارلیمانی وفد کا دورہ منسوخ کیاہے۔
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باوجود متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا تھا۔
متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان نے نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور انہیں امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ آرڈر آف زیاد‘سے نوازا تھا جبکہ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’آپ (ایوارڈ) کے حقدار ہیں۔
یاد رہے کہ ہندوستان نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کردیا تھا اور اس علاقے کو ۳ حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان  کے ساتھ ہی وادی کے 70 لاکھ لوگوں کے لیے ٹیلی فونک رابطے، موبائل فون، بروڈبینڈ انٹرنیٹ اور کیبل ٹی وی سروسز کو معطل کردیا تھا۔
علاوہ ازیں ہندوستان کی جانب سے متنازع علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مزاحمت کو روکنے کے لیے مکمل سیکیورٹی لاک کردیا گیا تھا جبکہ اب تک وادی میں کرفیو بھی نافذ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb5sba0rhbf5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ