تاریخ شائع کریں2019 24 August گھنٹہ 21:46
خبر کا کوڈ : 435138

شیعہ و سنی میں بنیادوں اصلوں میں کسی قسم کا اختلاف نہیں پایا جاتا

مصر کے عالم دین " ڈاکٹر فرید واصل نصر " نے تقریب کے خبرگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
مسلمانوں کے بنیادی اصولوں میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے ، تمام مسلمان خدائے واحد کی عبادت کرتے ہیں ، ہمارا قرآن ایک ہے ہم روز قیامت، نبی مرسل ﷺ کی نبوت اور اس کی خاتمیت پر ایمان رکھتے ہیں
شیعہ و سنی میں بنیادوں اصلوں میں کسی قسم کا اختلاف نہیں پایا جاتا
شیعہ و سنی میں بنیادوں اصلوں میں کسی قسم کا اختلاف نہیں پایا جاتا
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
مصر کے عالم دین " ڈاکٹر فرید واصل نصر " نے تقریب کے خبرگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کے بنیادی اصولوں میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے ، تمام مسلمان خدائے واحد کی عبادت کرتے ہیں ، ہمارا قرآن ایک ہے ہم روز قیامت، نبی مرسل ﷺ کی نبوت اور اس کی خاتمیت پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارا قبلہ بھی ایک ہے۔شیعہ و سنی مل کر ایک صف میں باجماعت نماز بھی ادا کرسکتے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کا اختلاف نہیں پایا جاتا۔
https://taghribnews.com/vdcdsk0ojyt0sf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ