تاریخ شائع کریں2019 24 August گھنٹہ 21:37
خبر کا کوڈ : 435137

متحدہ عرب امارات نے کشمیریوں کے قتل عام پر مودی سیولین ایوارڈ سے نوازا

بھارت کے وزیراعطم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے اعتراض کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعطم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا ہے
متحدہ عرب امارات نے کشمیریوں کے قتل عام پر مودی سیولین ایوارڈ سے نوازا
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے اعتراض کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعطم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے اعتراض کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعطم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’ زاید میڈل‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پہنایا۔ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا جس کا رواں برس اپریل میں اعلان کرتے ہوئے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط کرنے میں پیارے دوست مودی کا بڑا ہاتھ ہے۔متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ " آرڈر آف زاید " برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ ، روسی صدر پوتین اور چین کے صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں ان کا ولی عہد محمد بن زاید نے پُرتپاک استقبال کیا، مودی کے دورہ یو اے ای میں دونوں ملک کے درمیان کئی تجارتی معاہدے طے پائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcc1pq0m2bq1s8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ