تاریخ شائع کریں2019 24 August گھنٹہ 21:13
خبر کا کوڈ : 435126

الحشدالشعبی کو بزدلانہ کاروائی میں نشانہ بنانے پر عراق کے مختلف شہروں میں احتجاج

الحشدالشعبی کی حمایت میں نعروں والے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے
عراق کے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے شہریوں نے عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر حالیہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کرکے ان حملوں کی مذمت کی ہے
الحشدالشعبی کو بزدلانہ کاروائی میں نشانہ بنانے پر عراق کے مختلف شہروں میں احتجاج
عراق کے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے شہریوں نے عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر حالیہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کرکے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔
بغداد الیوم نیوز ویب سائٹ کے مطابق الرمادی شہر میں مظاہرے کے شرکا الحشدالشعبی کی حمایت میں نعروں والے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور وہ اسرائیل وا مریکا کے ذریعے الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر کئے گئے حملوں کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔
 
صوبہ الانبار میں دہشت گردی کے خلاف قبائلی کونسل کے سربراہ رافع عبدالکریم الفہداوی نے الحشدالشعبی کے ٹھکانوں پرامریکی فوج کی حمایت سے دشمن کے ذریعے کئے گئے ہوائی حملوں پر عراقی قبائل کی جانب سے سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کھلم کھلا حملے جاری رہنے کی صورت میں عراقی قبائل عوامی رضاکار فورس اور حکومت کے شانہ بشانہ ان حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر پچھلے ایک مہینے کے دوران چار بار حملہ کیا گیا ہے اور ان ٹھکانوں میں آگ لگ گئی ہے۔
عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی استقامتی محاذ کا ایک اہم حصہ ہے جس نے علاقے میں امریکی اور صیہونی محاذ کے اقدامات اور سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaumnyi49ne61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ