QR codeQR code

شہید آیت اللہ باقر الحکیم وحدت مسلمین کے داعی تھے

شہید آیت اللہ باقر الحکیم کا تعلق عراق ممتاز علماء،  شہید پرور اور مجاہد گھرانے سے تھا

24 Aug 2019 گھنٹہ 11:11

شہید آیت اللہ باقر الحکیم کا تعلق عراق ممتاز علماء،  شہید پرور اور مجاہد گھرانے سے تھا اور آپ نے اپنی پوری زندگی دین خدمت اور مسلمانوں کے آزادی کے لیے صرف کردی تھی


شہید آیت اللہ باقر الحکیم وحدت مسلمین کے داعی تھے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔

شہید آیت اللہ باقر الحکیم کا تعلق عراق ممتاز علماء،  شہید پرور اور مجاہد گھرانے سے تھا اور آپ نے اپنی پوری زندگی دین خدمت اور مسلمانوں کے آزادی کے لیے صرف کردی تھی۔ شہید نے صدام حسین کے بدترین دور میں صدائے حق بلند کی اور اپنی عوام کی آزادی کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے۔
آپ نے ہمیشہ ہی مسلمان مسالک کے درمیان اتحاد و اخوت کو مسلمانوں کی کامیابی کا راستہ قرار دیا۔
آپ 2003 میں صدام کی حکومت کے خاتمے کے بعد وطن واپس پہچے اور امام امیر المومنین ؑ کے حرم میں جمعہ کے خطبے کے دوران آپ کو صدام کی باقیات نے امریکی ایماں پر ایک ہولناک بم دھماکے ذریعہ شہید کردیا۔ دھماکہ اس قدر خطرناک اور شدید تھا کہ حرم کی دیواروں میں بھی شگاف پڑ گئے جس میں 100 سے زاید مومنین بھی شہید ہوئے۔آپ "حکیم" خاندان کے 63 ویں شہید تھے جن کو صدام ملعون نے شہید کروایا۔


خبر کا کوڈ: 435020

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/435020/شہید-آیت-اللہ-باقر-الحکیم-وحدت-مسلمین-کے-داعی-تھے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com