تاریخ شائع کریں۱ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۱:۴۹
خبر کا کوڈ : 434929

عالم اسلام کی مشکلات کا حل باہمی وحدت میں ہے

سید جمال الدین اسدآبادی مسلمان مذاہب کے درمیان اتحاد اور وحدت کے داعی تھے
عالم اسلام کی اساسی ترین مشکلات کا حل صرف وحدت اور باہمی رواداری میں ہی پوشیدہ ہے۔
عالم اسلام کی مشکلات کا حل باہمی وحدت میں ہے
عالم اسلام کی مشکلات کا حل باہمی وحدت میں ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے ہیں۔
سید جمال الدین اسدآبادی مسلمان مذاہب کے درمیان اتحاد اور وحدت کے داعی تھے اور نے اپنی پوری زندگی مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اخوت ایجاد کرنے میں صرف کردی، آپ کہا کرتے تھے " عالم اسلام کی اساسی ترین مشکلات کا حل صرف وحدت اور باہمی رواداری میں ہی پوشیدہ ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس