QR codeQR code

برطانوی قونصل خانے کے ملازم کو فحاشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

جسم فروشوں سے روابط کے الزام میں چین میں برطانوی قونصل خانے کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا

23 Aug 2019 گھنٹہ 11:40

ہانگ کانگ میں برطانوی قونصل خانے کے لیے کام کرنے والے شخص کو جسم فروشوں سے روابط کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔


جسم فروشوں سے روابط کے الزام میں چین میں برطانوی قونصل خانے کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں برطانوی قونصل خانے کے لیے کام کرنے والے شخص کو جسم فروشوں سے روابط کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سمن چینگ نے چین کی پبلک سیکیورٹی کے خلاف ورزی کی اور انہیں 15 دن کے لیے انتظامی حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ 28 سالہ سمن چینگ اسکاٹش ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل میں بطور تجارت اور سرمایہ کار افسر تعینات تھے اور وہ 8 اگست کو ہانگ کانگ کے سرحدی شہر شین زن کے سفر پر گئے تھے۔
انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو موبائل پر پیغام ارسال کیا تھا کہ وہ تقریباً رات 10 بجے تک سرحد پار کر لیں گے، تاہم بعد از اں سمن چینگ کی جانب سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔
کمیونسٹ پارٹی کے اخبار دی گلوبل ٹائمز نے بتایا کہ سمن چینگ کو ’جسم فروشی میں ملوث‘ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ سمن چینگ 8 اگست سے لاپتہ تھے اور چین کی جانب سے پہلی مرتبہ ان کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 434928

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434928/برطانوی-قونصل-خانے-کے-ملازم-کو-فحاشی-الزام-میں-گرفتار-کرلیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com