تاریخ شائع کریں۱ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۱:۲۸
خبر کا کوڈ : 434924

ایران کے سپریم لیڈر کی کشمیری مسلمانوں سے حمایت قابل تحسین ہے

اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے
حکومت پاکستان نے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر کی کشمیری مسلمانوں سے حمایت قابل تحسین ہے
حکومت پاکستان نے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک کشمیری عوام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور خاص طور پر رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
 
محمد فیصل نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف امریکی پابندیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکہ کی یک طرفہ پابندیوں کا مخالف اور مسائل کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جانے پرزور دیتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کچھ عرصہ قبل ایرانی عوام کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
 
امریکہ کے اس اقدام پر خود  امریکا کے اندر اور عالمی سطح پر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے۔
 
امریکی ایوان نمائندگان کے بعض ارکان اور یورپی یونین نے بھی واشنگٹن کے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس