تاریخ شائع کریں2019 22 August گھنٹہ 19:13
خبر کا کوڈ : 434898

ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی اقتصای دہشتگردی کی حمات ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کا مطلب وعدہ خلافی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کا مطلب وعدہ خلافی، بین الاقوامی قوانین و اصول کی پامالی اور اقتصادی دہشت گردی ہے۔
ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی اقتصای دہشتگردی کی حمات ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کا مطلب وعدہ خلافی، بین الاقوامی قوانین و اصول کی پامالی اور اقتصادی دہشت گردی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دفاعی صنعت کے قومی دن کے موقع پر وزرات دفاع کے عہدیداروں، کارکنوں اور تہران میں متعین غیر ملکی سفیروں نیز فوجی اتاشیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے دوسال پہلے سے ایران کے خلاف نفسیاتی، سیاسی اور اس کے بعد شدید ترین اقتصادی جنگ شروع کردی ہے لیکن ایران  کبھی بھی دشمنوں کی سازشوں سے غافل نہیں رہا اور ان کے مقابلے میں اس نے استقامت و پامردی کا مظاہرہ کیا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار اور ایرانی عوام پر پابندیاں اور دباؤ ڈال کر اپنے لئے تاریخی رسوائی کا سودا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ایک ملک ایسے مقصد کے حصول کے لئے جس کے بارے میں وہ سوچ رہا تھا کہ آسانی سے حاصل ہوجائے گا بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہا ہے اور ایک قوم کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کررہا ہے اور یہ سمجھ رہا ہے کہ چند مہینے کے اندراندر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو یہ جان لینا چاہئے کہ علاقے میں امن  وسلامتی کو یقینی بنانے کا واحدراستہ اسلامی جمہوریہ ایران سے ادب و احترام کی زبان میں بات کرنا ہے اور ایران کے بغیر علاقے کی سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا اپنی تاریخ  کے سب سے کمزور دور سے گذرہا ہے اور سیاسی اور قانونی اعتبار سے جتنا اس دور میں وہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکیوں کا دباؤ لاحاصل ثابت ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے علاقے میں امریکا کی ناکامیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو علاقے میں اپنے کسی بھی منصوبے میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی اور حالیہ چند مہینے کے واقعات نے ثابت کردیا کہ خطرے کی صورت میں سے علاقے سے فرار کرنے والا پہلا ملک امریکا ہوگا۔
صدر حسن روحانی نے ایران میں تیار کئے گئے ایئر ڈیفنس سسٹم باور تھری سیون تھری کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم ایس تھری ہینڈرڈ سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اور وزارت دفاع نے دفاعی تقویت کی غرض سے جدید ترین آبدوز اور کئی تیزرفتار بوٹ کی شکل میں ایرانی عوام کو اب تک متعدد تحفے دئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایئرڈیفنس سسٹم باور تھری سیون تھری ایران میں ڈیزائن کیا گیا سسٹم ہے جس کی تیاری کئی سال پہلے ہی شروع کردی گئی تھی۔ یہ سسٹم نچلی سطح سے پینسٹھ کلومیٹر کی بلندی تک فضائی دفاع کی توانائی رکھتا ہے اور یہ تین سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔ ایئر ڈیفنس سسٹم تھری سیون تھری عصری تقاضوں کے مد نظر تیار کیا گیا ہے اور بیک وقت چھے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf1jdjcw6dmca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ