تاریخ شائع کریں2019 22 August گھنٹہ 10:07
خبر کا کوڈ : 434881

افغانستان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا

بتایا جاتا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت نازک ہونے سے اموات میں اضافہ ہوا ہے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی۔
افغانستان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ کابل میں چار روز قبل کیے گئے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی ہے جبکہ 180 کے قریب زخمی اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت نازک ہونے سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اب بھی کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ کابل میں ہفتے کے روز دہشت گرد خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں دھماکہ کیا تھا، دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdch6knkz23nx6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ