تاریخ شائع کریں2019 22 August گھنٹہ 10:03
خبر کا کوڈ : 434880

صومالیہ کے تقریباً 22 لاکھ لوگ کھانے کی اشیاء کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں

صومالیہ کے تقریباً 22 لاکھ لوگ کھانے کی اشیاء کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں
صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے سفارتکار کا کہنا ہے کہ صومالیہ کو دنیا میں سب سے زیادہ سنگین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے
صومالیہ کے تقریباً 22 لاکھ لوگ کھانے کی اشیاء کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں
صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے سفارتکار کا کہنا ہے کہ صومالیہ کو دنیا میں سب سے زیادہ سنگین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔
صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جیمز سوان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ صومالیہ کے تقریباً 22 لاکھ لوگ کھانے کی اشیاء کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ 26 لاکھ صومالیائی شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یا خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب صومالیہ کے جنوبی علاقے کے جوہر شہر میں منگل کو فوج کی کارروائی میں الشباب گروپ کے 11 مقامی دہشت گرد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔
صومالیہ کی 27ویں ڈویژن کے انچارج کمانڈر صالح یعقوب نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہشت گردوں نے جوہر شہر کے شمبر گاؤں میں فوج کے کیمپ پر حملہ کیا تھا، فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنادیا۔
https://taghribnews.com/vdcg7t9tzak9w74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ