تاریخ شائع کریں2019 21 August گھنٹہ 18:43
خبر کا کوڈ : 434843

یورپی ملکوں سے ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی اپیل کی ہے

سوئیڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم نے یورپی ملکوں سے ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔
اسٹاک ہوم میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوئیڈن کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپ کو ایٹمی معاہدے میں اپنے حصے کے اقدامات کی تکمیل کے لیے بھر پور کوششیں کرنا ہوں
یورپی ملکوں سے ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی اپیل  کی ہے
سوئیڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم نے یورپی ملکوں سے ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔
اسٹاک ہوم میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوئیڈن کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپ کو ایٹمی معاہدے میں اپنے حصے کے اقدامات کی تکمیل کے لیے بھر پور کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کو بچانے اور اپنے حصے کے اقدام کی انجام دہی کا راستہ تلاش کرنا بھی یورپی ملکوں کی ذمہ داری ہے۔جرمنی برطانیہ اور فرانس نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی علیحدگی کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ ایران کے اقتصادی مفادات کے تحفظ کی ضمانت پر ایٹمی معاہدے کو باقی رکھیں گے۔مذکورہ ممالک نے زبانی وعدوں اور سیاسی بیانات کے سوا ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی غرض سے کیے جانے والے کسی بھی وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjjdjmw6dmca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ