تاریخ شائع کریں2019 21 August گھنٹہ 18:41
خبر کا کوڈ : 434842

آئرلینڈ کی سرحد کو بریگزیٹ ڈیل سے علیحدہ کرنےکی درخواست مسترد

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نےسوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے
یورپین قیادت نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے ناردرن آئرلینڈ کی سرحد کو بریگزیٹ ڈیل سے علیحدہ کرنےکی درخواست کو مسترد کردیا ہے
آئرلینڈ کی سرحد کو بریگزیٹ ڈیل سے علیحدہ کرنےکی درخواست مسترد
یورپین قیادت نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے ناردرن آئرلینڈ کی سرحد کو بریگزیٹ ڈیل سے علیحدہ کرنےکی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نےسوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بیک سٹاپ آئر لینڈ کے جزیرے پر ہارڈ بارڈر سے بچنے کیلئے ایک انشورنس ہے جب تک کہ اس کا کوئی متبادل نہ مل جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز برطانوی وزیراعظم نے یورپین کونسل کے صدر اور یورپین کمیشن کے سربراہ جاں کلاڈ جنکر کو ایک خط تحریر کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ یورپ بریگزٹ ڈیل سے آئرش بیک سٹاپ کو ختم کرے ۔ جبکہ انہوں نے اسے غیر جمہوری بھی قرار دیا تھا۔ اس کے جواب میں سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹسک نے مزیدکہا کہ جو لوگ آئرش بارڈر ختم کرنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن اس کے متبادل کوئی حقیقت پسندانہ تجویز پیش نہیں کررہے وہ بھی بنا تسلیم کئےاس کی حمایت ہی کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceee8ewjh8xvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ