تاریخ شائع کریں2019 20 August گھنٹہ 19:39
خبر کا کوڈ : 434735

پاکستان 12 منٹ میں تل ابیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پاکستان کے دفاعی تجزیہ نگار جنرل غلام مصطفی نے ویب جرید اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
پاکستان کے ایک دفاعی ماہر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا تیار کردہ شاہین تین میزائل بارہ منٹ سے بھی کم وقت میں غاصب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب تک پہنچ سکتا ہے
پاکستان 12 منٹ میں تل ابیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
پاکستان کے ایک دفاعی ماہر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا تیار کردہ شاہین تین میزائل بارہ منٹ سے بھی کم وقت میں غاصب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب تک پہنچ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے دفاعی تجزیہ نگار جنرل غلام مصطفی نے ویب جرید اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین تین، ایران، عراق اور اردن کی فضاؤں سے گزر کر بارہ منٹ سے بھی کم عرصے میں تل ابیب کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پاکستان کی میزائیل طاقت سے شدید خوفزہ ہے اور اسی لیے وہ بارہا امریکہ سے مدد کی درخواست بھی کرچکا ہے۔جنرل غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو الجھانے کے لیے کشمیر کے حالیہ واقعات میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کی جاسکتا۔
https://taghribnews.com/vdcfmjdjtw6dmea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ