تاریخ شائع کریں2019 20 August گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 434734

ئی دہلی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے

ہندوستان نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے لئے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔
ہندوستان کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے لئے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا
ئی دہلی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے
ہندوستان نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے لئے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔
ہندوستان کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے لئے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات صرف پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے بارے میں ہی ہوسکتے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مسئلےکو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی غرض سے نئی دہلی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ہندوستانی حکومت نے گذشتہ پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی کی صورتحال  کافی حدتک دشوار بنادی ہے۔ ہندوستانی حکومت کے اس فیصلے کا مقصد وادی میں آبادی کا تناسب بگاڑنا اور اس علاقے میں غیر کشمیری ہندوؤں کے لئے زمین اور مکان کی خریداری کا راستہ ہموار کرنا ہے۔ بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ ہندوستانی حکومت کا یہ فیصلہ اسرائیل کی ایما پر کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcexe8eejh8xfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ