QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے عید غدیر پر 1070 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش دی

انقلاب اسلامی  عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 1070  افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش

19 Aug 2019 گھنٹہ 17:41

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعیاد قربان اور غدیر کی مناسبت سے1070 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی در‍خواست موافقت کی ہے


رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعیاد قربان اور غدیر کی مناسبت سے 1070 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی در‍خواست موافقت کی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعیاد قربان اور غدیرکی مناسبت سے عام عدالتوں، انقلاب اسلامی  عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 1070  افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ  حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے عید سعید قربان اور عید سعید غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے 1070 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 434682

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434682/رہبر-انقلاب-اسلامی-کی-جانب-سے-عید-غدیر-پر-1070-قیدیوں-سزاؤں-میں-کمی-اور-بخشش-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com