QR codeQR code

ایران اور کویت خطے میں باقی رہیں گے، علاقے سے اغیار کا خاتمہ کرنا ہو گا

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں اغیار کی موجودگی بلاجواز ہے اور ان کی بالادستی کو روکنا ہو گا

18 Aug 2019 گھنٹہ 22:44

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں اغیار کی موجودگی بلاجواز ہے اور ان کی بالادستی کو روکنا ہو گا


ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں اغیار کی موجودگی بلاجواز ہے اور ان کی بالادستی کو روکنا ہو گا۔
اتوار کے روز کویتی ولیعہد نواف الاحمد جابرالصباح کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ علاقے میں اغیار کی موجودگی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور کویت اس خطے میں رہیں گے۔ 
انہوں نے علاقائی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر علاقے کے ممالک کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
کویت کے ولی عہد نے خطے کے مفاد کو ہر چیز سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں کیونکہ خطے کی سلامتی، استحکام اور مفاد اسی میں مضمر ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف گزشتہ روز کویتی حکام اور اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقاتوں کے لئے کویت پہنچے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 434600

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434600/ایران-اور-کویت-خطے-میں-باقی-رہیں-گے-علاقے-سے-اغیار-کا-خاتمہ-کرنا-ہو-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com