QR codeQR code

ایرانی ماہرین نے جدید ترین سپر کمپیوٹر کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے

ایرانی ماہرین نے جدید ترین سپر کمپیوٹر کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے

18 Aug 2019 گھنٹہ 18:04

ایران کے وزیر ٹیلی کمیونیکیشن محمد جواد آذری جہرمی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ سیمرغ نامی سپر کمپیوٹر کی تیاری کا کام آئندہ سال تک مکمل ہو جائے گا۔

ایرانی ماہرین نے جدید ترین سپر کمپیوٹر کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔
ایران کے وزیر ٹیلی کمیونیکیشن محمد جواد آذری جہرمی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ سیمرغ نامی سپر کمپیوٹر کی تیاری کا کام آئندہ سال تک مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا یہ سپرکمپیوٹر اپنے پچھلے ورژن کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہو گا اور یہ روز گار کی فراہمی اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے حوالے سے لوگوں خدمت کرے گا۔ 
 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک بھر کے ذہین طلبہ اور عالمی سائنسی مقابلوں میں انعام حاصل کرنے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا  کہ ملک کے لیے سود مند سائنسی ترقی کا حصول، انقلابی سوچ اور اسلامی فکر کی بنیاد پر ممکن ہے۔ 
آپ نے ایرانی نوجوانوں پر زور دیا تھا کہ وہ علم و دانش کی چوٹیوں کی تلاش اور انہیں سر کرنے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کریں۔ 
 قابل ذکر ہے کہ سن دو ہزار اٹھارہ کی سائنسی درجہ بندی میں اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیا میں پہلے اور دنیا میں سولہویں نمبر پر تھا۔ 

خبر کا کوڈ: 434565

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434565/ایرانی-ماہرین-نے-جدید-ترین-سپر-کمپیوٹر-کی-تیاری-کا-کام-شروع-کر-دیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com