تاریخ شائع کریں۲۷ مرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۷:۳۳
خبر کا کوڈ : 434557

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں تین فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں تین فلسطینی نوجوان شہید
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی صبح غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں تین فلسطینی نوجوان شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں زخمی ہونے والے چوبیس سے ستائیس سال کے درمیان کی عمر کے چاروں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ یہ حملہ غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر کئے جانے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ہفتے کی صبح بھی غاصب صیہونی حکومت کےجنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس