تاریخ شائع کریں2019 18 August گھنٹہ 09:22
خبر کا کوڈ : 434485

یمن کی صورتحال پر تہران میں 3 فریقی اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں تمام شریک وفود نے یمن کے حالات اور مسائل کے بارے میں اپنے اپنے ملکوں کے نظریات بیان کئے
تہران میں بحران یمن کے حل کے لئے ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد اور یمن کی تحریک انصاراللہ نیز یورپی یونین کے ای فور سے موسوم برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کا سہ فریقی اجلاس تشکیل
یمن کی صورتحال پر تہران میں 3 فریقی اجلاس کا انعقاد
تہران میں بحران یمن کے حل کے لئے ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد اور یمن کی تحریک انصاراللہ نیز یورپی یونین کے ای فور سے موسوم برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کا سہ فریقی اجلاس تشکیل پایا۔
تہران میں منعقدہ اس اجلاس میں تمام شریک وفود نے یمن کے حالات اور مسائل کے بارے میں اپنے اپنے ملکوں کے نظریات بیان کئے اور اس ملک میں جاری بحرانی صورت حال پر کہ جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو چکی ہیں، گہرے افسوس کا اظہار کیا۔سہ فریقی مشترکہ تہران اجلاس کے اختتام پر شریک وفود نے یمن میں جنگ کو فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس ملک کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے پر تاکید کیاسی طرح تہران اجلاس کے شریک وفود نے تمام فریقوں سے اسٹاک ہوم سمجھوتے پر مکمل طور پر عمل درآمد کئے جانے کا مطالبہ کیا اور اس سمجھوتے کو بحران یمن کے سیاسی حل کا پیش خیمہ قرار دیا۔قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کی زیر صدارت انصاراللہ کا ایک وفد ایرانی حکام سے بات چیت کے لئے اس وقت تہران کے دورے پر ہے۔
https://taghribnews.com/vdch6knkm23nxkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ