تاریخ شائع کریں2019 18 August گھنٹہ 09:16
خبر کا کوڈ : 434482

افغانستان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ آور 40 افراد کی جان لے لی

ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے خودکش دھماکے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کی تصدیق کی ہے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے
افغانستان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ آور 40 افراد کی جان لے لی
ذرائع کے مطابق دھماکا مغربی کابل میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے خودکش دھماکے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کی تصدیق کی ہے۔
افغان حکام نے ابتدائی طور پر 20 افراد کے جاں بحق اور 45 کے زخمی ہونے کا بتایا تھا تاہم اب حکام نے متعدد افراد کے  جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔
https://taghribnews.com/vdceve8ewjh8xei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ