تاریخ شائع کریں2019 17 August گھنٹہ 19:17
خبر کا کوڈ : 434447

ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنس امام علی علیہ السلام کا آغاز ہوگیا

" آیت اللہ محسن اراکی" ہندوستان میں ہونے والی 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان پہچ گئے ہیں
" آیت اللہ محسن اراکی" ہندوستان میں ہونے والی 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان پہچ گئے ہیں اور آپ نے مہمان  خصوصی کی حیثیت سے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنس امام علی علیہ السلام کا آغاز ہوگیا
ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنس امام علی علیہ السلام کا آغاز ہوگیا
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ" آیت اللہ محسن اراکی" ہندوستان میں ہونے والی 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان پہچ گئے ہیں اور آپ نے مہمان  خصوصی کی حیثیت سے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
آیت اللہ اراکی نے کنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا امیر المومنین علیہ السلام کی حکومت کو 1400 سال گذر چکے ہیں اس کا مطلب یہ ہے ہمارے درمیان اور حقیقی رسول اللہ ﷺ کی حکومت کے درمیان 14 صدیوں کا فاصلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام علی علیہ السلام کی حکومت کی خاصیت یہ تھی کہ عوام کے اسرار پر پر مولاؑ نے حکومت کو قبول کیا جبکہ دیگر افراد کی حکومت شمشیر کے زور پر حاصل کی گئی تھی۔
امام علیہ السلام کی حکومت کی خاصیت یہ بھی تھی امام ؑ نے کسی کو بیعت پر مجبور نہیں کیا جبکہ دوسرے افراد نے بیعت نہ کرنے والوں کو قتل کردیا یا قتل کی دھمکیاں دی۔
امام علی علیہ السلام کی حکومت سے سب سے بڑی خاصیت عدل کا اعلی معیار تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfjjdjew6dmja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ