QR codeQR code

صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی جوان شہید و متعدد زخمی

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا

17 Aug 2019 گھنٹہ 18:45

غزہ میں فلسطینیوں کے ستر ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ترسٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے


غزہ میں فلسطینیوں کے ستر ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ترسٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز ستر ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں ترسٹھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سترہ بچے اور تین عورتیں بھی شامل ہیں۔فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے- واپسی مارچ میں اب تک تین سو سترہ فلسطینی شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 434443

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434443/صہیونی-فوج-کی-فائرنگ-سے-فلسطینی-جوان-شہید-متعدد-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com