تاریخ شائع کریں2019 17 August گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 434439

جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بے اثر رہا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کے روز بند دروازوں کے پیچھے منعقد ہوا
جموں و کشمیر کے بارے میں حکومت ہندوستان کے تازہ ترین متنازعہ فیصلے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بے اثر رہا
جموں و کشمیر کے بارے میں حکومت ہندوستان کے تازہ ترین متنازعہ فیصلے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کے روز بند دروازوں کے پیچھے منعقد ہوا۔ ایک ایسا اجلاس جو چین کی درخواست پر تشکیل پایا تاہم بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ حکومت ہندوستان نے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا ہندوستان کی بی جے پی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ فیصلہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں کے لئے مزید دشواریوں اور مسائل کا باعث بنا ہے اور اس فیصلے کے تحت اب اس علاقے میں غیر کشمری ہندوؤں کی نقل مکانی اور  کشمیر میں زمین جائداد خریدے جانے کی راہ ہموار ہو گی۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام نے اس علاقے میں حکومت ہندوستان کے اس فیصلے کو اپنے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgwt9tyak9wt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ