QR codeQR code

پُر امن واپسی مارچ پر صہیونی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری

ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 63 فلسطینی زخمی

17 Aug 2019 گھنٹہ 9:31

غزہ میں فلسطینیوں کے 70ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 63 فلسطینی زخمی ہو گئے


غزہ میں فلسطینیوں کے 70ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 63 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز 70ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں63 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 17 بچے اور 3 عورتیں بھی شامل ہیں۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے- واپسی مارچ  میں اب تک 317 فلسطینی شہید اور کم سے کم 31 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 434346

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434346/پ-ر-امن-واپسی-مارچ-پر-صہیونی-فوج-کے-مظالم-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com