تاریخ شائع کریں2019 16 August گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 434311

بلوچستان کے شہرکچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ

بلوچستان میں آج ہونے والے دھماکے کی اب تک کسی بھی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے
بلوچستان کے شہرکچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ
بلوچستان میں آج ہونے والے دھماکے کی اب تک کسی بھی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی نوعیت کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
بلوچستان میں آج ہونے والے دھماکے کی اب تک کسی بھی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں بلوچستان میں ہونے والے دھماکوں میں لشکرجھنگوی اور طالبان ملوث تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfyjdjyw6dmma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ