تاریخ شائع کریں2019 15 August گھنٹہ 21:11
خبر کا کوڈ : 434259

مسلمانوں کے درمیان وحدت ایجاد کرنا اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے

زرگ عارف اور عالم دین "علامہ محمد حسین کاشف الغطاء" مسلمانوں کے درمیان وحدت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں
مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت ایک اخلاقی اور اعلی انسانی فریضوں میں سے ایک ہے۔اور فطرت انسانی اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد موجود ہو۔
مسلمانوں کے درمیان وحدت ایجاد کرنا اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے
مسلمانوں کے درمیان وحدت ایجاد کرنا اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے ہیں۔
عالم تشیعوں کے بزرگ عارف اور عالم دین "علامہ محمد حسین کاشف الغطاء" مسلمانوں کے درمیان وحدت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں، مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت ایک اخلاقی اور اعلی انسانی فریضوں میں سے ایک ہے۔اور فطرت انسانی اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد موجود ہو۔
علامہ کاشف الغطاء فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کی مثال بلکل ایسی ہے کہ جب باپ کی وفات کے بعد اولاد میں وراثت تقسیم ہو تو اس میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھا جائے اور گھر عزت کو بھی محفوظ رکھا جائے۔ مسلمان نبی مکرم ﷺ کے دین کی حفاظت میں ایک دوسرے کی مدد کریں اور گھر یعنی عالم اسلام کی عزت کی حفاظت کریں۔
https://taghribnews.com/vdcgnt9tyak9wx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ